ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 329 رنز بنائے انگلینڈ 161 رنز پر آل آؤٹ

ناٹنگھم۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنے تیسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن 329 رنز بنائے۔ ہندوستان نے آج 307 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے 7.5 اوورس میں چار بلے بازوں نے جملہ 22 رنز جوڑے۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی تھے جنہوں نے 97 بنائے اور دوسرے نمبر پر اجنکیا رہانے تھے۔ جنہوں نے 81 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمس انڈرسن نے 3/64 وکٹت اسٹیورٹ براڈ (3/72) اور کرس ووکس (3/75) وکٹس حاصل کئے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی بلے بازوں نے اپنی پہلی اننگز میں اس طرح رنز بنائے۔ شکھر دھون (35) ، پجارا (14) ، ویراٹ کوہلی (97)، اجنکیا رہانے (81)، آر اسٹیون (14)، آئی شرما ایک رن (ناٹ آؤٹ)، محمد شامی(3) اور بومرا صفر رن بنائے۔ دوسری اننگز میں ہندوستان کوانگلینڈ پر 178 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔