ٹامس ریور (نیو جرسی) ، 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں عوامی پروگرام میں اپنی شاذونادر شرکت میں ہندوستانی او ڈی آئی کیپٹن ایم ایس دھونی نے یہاں ہندوستانیوں سے رابطہ قائم کیا اور ان سے اپیل کی کہ کرکٹ ٹیم کی تائید جاری رکھیں، جو اُن کے بقول کافی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ دھونی نے گزشتہ روز یہاں سدھی ونائک مندر میں لوگوں سے ملاقات میں کہا، ’’ہماری تائید جاری رکھیں۔ ہماری اچھی ٹیم ہے۔ ہم ایسے مرحلے میں ہیں جہاں ہم کئی تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں لیکن آپ کی تمام تر مناسب حمایت کے ساتھ ہم اچھا مظاہرہ کرتے رہیں گے‘‘۔