ہندوستانی ٹیم سے اسٹار انڈیا معاہدہ کی تجدید کا خواہاں نہیں

نئی دہلی۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کی جانب سے حالیہ عرصے کے دوران بی سی سی آئی کے حوالے سے احکامات کے منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے جرسی اسپانسر نے نئے سیزن کیلئے بولی لگانے سے انکار کردیا ہے کیونکہ معاہدوں کے اعتبار سے شفافیت کے فقدان کے سبب اسٹار انڈیا بی سی سی آئی کی موجودہ افراتفری کا حصہ بننے پر قطعی تیار نہیں ہے۔ تفصیلات کے بموجب بورڈ میں قانونی عمل آوری  کے بعد اسپانسرز کو اس بات کا بھی یقین نہیں کہ وہ اس عرصے میں سامنے آنے والے مالی نقصانات کو سہہ بھی سکیں گے یا نہیں۔