بیونس آئرس۔15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی انڈر18خاتون اور مرد ہاکی ٹیموں کو تیسرے یوتھ اولمپک کھیلوں کے فائنل میں ارجنٹینا اور ملیشیا کے خلاف شکست کا سامنا کے بعد سلور میڈل سے اکتفا کرنا پڑا ہے ۔یوتھ اولمپکس میں ہاکی کی فائیو اے سائیڈ مقابلہ کے فائنل میں ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کو ارجنٹینا کے خلاف 1-3 سے شکست ملی جبکہ مرد ٹیم کو ملیشیا نے2-4 سے شکست دی۔خاتون ٹیم نے اپنے میچ میں سخت چیلنج پیش کیا لیکن بالآخر اس میزبان ٹیم سے ہار کھانی پڑی۔ ہندستان کے لیے واحد گول ممتاز خان نے کیا اور پہلے ہی منٹ میں ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ لیکن پھر ہندستانی ٹیم مخالف ٹیم کے ڈیفنس کو توڑ نہیں سکی۔پارک پولڈے پورٹوو روکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل مقابلے میں ہندستان نے اپنی بہترینفام دکھاتے ہوئے میچ کے 49 ویں سیکنڈ میں ہی ممتاز کے گول سے 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ لیکن ارجنٹینا کے لیے گیانے لا پالیٹ نے ساتویں، صوفیہ رامولا نے نویں اور برسا برگسیر نے 12 ویں منٹ میں گول کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔ہندستان نے پہلے کوارٹر میں فارورڈ ممتاز کے گول سے اہم برتری حاصل کی۔