گورنر یو پی رام نائک نے مومنٹوز اور شال پیش کئے
کانپور ، 22 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتانوں بشمول سنیل گواسکر، کپل دیو، محمد اظہرالدین، سچن تنڈولکر اور ایم ایس دھونی کو آج یہاں بی سی سی آئی کی جانب سے انڈیا کے 500 ویں ٹسٹ کی شروعات سے قبل تہنیت پیش کی گئی۔ گورنر اترپردیش رام نائک نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹسٹ کے آغاز سے قبل سابق کپتانوں کو مومنٹوز اور شال پیش کئے۔ دیگر سابق ٹسٹ کپتان جنھیں تہنیت پیش کی گئی، وہ اجیت واڈیکر، دلیپ وینگسرکر، کے سریکانت، روی شاستری، سورو گنگولی، انیل کمبلے ہیں۔ موجودہ کیپٹن ویراٹ کوہلی کو بھی اعزازی مومنٹو پیش کیا گیا۔ آئی پی ایل سربراہ راجیو شکلا اور صدر بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر اس تقریب کا حصہ رہے۔ سابق کپتانوں کے اعزاز میں گزشتہ شب ڈنر کا اہتمام کیا گیا اور اس میں انڈین ٹیم بھی شریک ہوئی۔