ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم خطاب بچانے میں ناکام

ڈوگائی سٹی۔ 20مئی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ چمپئن ہندستانی ویمنس ہاکی ٹیم اتوار کو دلچسپ فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کی ٹیم سے 0۔1 سے شکست کھا کر پانچویں ویمنس ایشین چمپئنز ٹرافی میں اپنا خطاب بچانے سے چوک گئیں۔سنرائز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوریا کی ٹیم نے کمال کا دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے فتح اور میچ کا واحد گول 24 ویں منٹ میں یگسل لی نے داغتے ہوئے ٹیم کو چمپئنز ٹرافی کا چمپئن بنا دیا۔جنوبی کوریائی خواتین نے میچ کی بہت مضبوط شروعات کی اور ہندستانی دفاع کو کافی چیلنج دیا ۔ فاتح ٹیم نے مڈفیلڈ میں گیند کو اپنے قبضے میں رکھتے ہوئے ہندستان پر دباؤ بنایا۔اگرچہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے بھی اپنے پوسٹ کا دفاع کیا اور پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے جوابی حملہ کیا۔جنوبی کوریا کو لیکن پہلی بار گول کا موقع ضرور ملا لیکن ہندستانی دفاع کے سامنے پہلا کوارٹر گول بغیر ختم ہوا۔دوسرے کوارٹر میں بھی کوریائي ٹیم نے ہندستان پر دباؤ بنا کر رکھا اور دو منٹ کے وقفے میں تین پنالٹی کارنر حاصل کر لیے ، اگرچہ ہندستانی گول کیپر سویتا دیوار بن کر کھڑی رہیں اور انہوں نے حریف ٹیم کو برتری نہیں لینے دی۔جنوبی کوریائي ٹیم نے لیکن اپنا دباؤ برقرار رکھا اور 24 ویں منٹ میں ان کی پہلے راؤنڈ کی تلاش ختم ہو گئی۔