نئی دہلی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے امکانی کھلاڑی کل یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہونگے تاکہ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کیلئے تیاری کیمپ میں حصہ لے سکیں۔ یہ مقابلے 20 جون سے 4 جولائی تک بلجیم میں منعقد ہونے والے ہیں۔ بحیثیت مجموعی 32 کھلاڑی کیمپ میں حصہ لیں گی ۔ یہ کیمپ 10 جون تک جاری رہے گا ۔ ڈائرکٹر ہائی پرفارمنس ہاکی انڈیا ریولنٹ اولٹمنس نے بتایا کہ ٹیم نے پہلے ہی اپنی کارکردگی دکھادی ہے کہ انہیں میچ جیتنے کیلئے کیا کرنا چاہئے ۔ ۔ انہیں اب صرف گیند پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے ‘ مخالف کھلاڑیوں کو چکمہ دینے اور پاسیس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیاری کیمپ کے دوران ٹیم کی چند کمزوریوں کو دور کرنے کی کفوشش کی جائیگی ۔