اڈیلیڈ 26 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وومنس کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں بہترین آل راونڈ کارکردگی دکھائی اور ریکارڈ اسکور کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے پانچ وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ ہندوستان نے اس میچ میں پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 141 رنوں تک محدود رکھا تھا اور جواب میں اس نے 18.4 اوورس میں 142 رنز بناتے ہوئے میچ جیت لیا ۔ہندوستانی خواتین ٹیم کی جانب سے ایک بڑے اسکور کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے اس میچ میں پانچ وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی گئی ۔