دوبئی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹکنیکل کمیٹی نے ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں ایشانت شرما کی بجائے موہت شرما کی شمولیت کو منظوری دیدی ہے ۔ ایشانت شرما زخمی ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایشانت شرما کے ٹخنے میں زخم ہے ۔ یہ زخم انہیں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ کے دوران آیا تھا اور وہ ابھی پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے ایشانت کی بجائے موہنت کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت آئی سی سی سے طلب کی تھی جو اسے مل گئی ہے ۔ موہت شرما نے اب تک 12 ونڈے میچس کھیلے ہیں جن میں انہوں نے دس وکٹس حاصل کئے ہیں۔ ایشانت شرما کا کل فٹنس ٹسٹ ہوا تھا جس میں وہ ناکام ہوگئے تھے ۔ ان کے متبادل کے طور پر موہت شرما کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کو آئی سی سی ٹکنیکل کمیٹی نے منظوری دیدی ۔