ڈرون۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اے ٹیم نے سنسنی خیز فائنل میں آسٹریلیا اے کو چاروکٹوں سے شکست دے کر سہ رخی سیریز جیت لی۔275رنز کے نشانہ کے تعاقب میں ایک موقع پر مہمان ٹیم 182/6کی نازک صورتحال سے دوچار تھی لیکن اس موقع پر رشی دھون نے 55گیندوں میں 56اور اکشرپٹیل نے 38گیندوں میں تیز رفتار 45رنز کی یادگیر اننگز کھیلی‘جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔علاوہ ازیں منوج تیواری نے 50رنز اور جئے دیو نے 78رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کیلئے کٹنگ نے 46رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے کپتان کیمرون وائٹ کے 137رنز کی بدولت 274/5 اسکور بنایا ۔ ہندوستان کیلئے کلکرنی نے 51رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔