دبئی ۔ 14نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چار سالہ معذور ہندوستانی لڑکے کا طیارہ پر ہی سعودی عرب سے وطن واپسی کے دوران جب وہ عمرہ کر کے اپنے خاندان کے ساتھ واپس ہورہا تھا 45منٹ تک علالت کے بعد عمان ایئرویز کی پرواز میں انتقال ہوگیا ۔ اُسے ہلکا بخار تھا ‘ جبکہ وہ جدہ سے طیارہ میں سوار ہوا تھا ۔فضاء میں ہی اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ اپنی ماں کی گود میں ہی انتقال کرگیا ۔ ارکان خاندان کو اتناصدمہ پہنچا کہ انہیں تسلی دینے بیکار ثابت ہوا ۔لڑکے کا چچا ابوظہبی میں مقیم ہے ۔جدہ سے کوزی کوٹ ( کیرالا) پرواز کے دوران طیارہ کو ابوظہبی پر پیر کی دوپہر ہنگامی حالت میں اترناپڑا جہاں یہ سانحہ پیش آیا ۔