ہندوستانی ملازمہ کی ارکان خاندان سے ملاقات کیلئے ملائیشیائی ریڈیو کا اہم رول

دبئی ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالکل کسی فلمی کہانی کی طرح ایک 62 سالہ ہندوستانی ملازمہ اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے 9 سال کے طویل عرصہ بعد دوبارہ مل گئی جس کیلئے متحدہ عرب امارت میں ایک ملائیشیائی ریڈیو نے اہم رول ادا کیا۔ مذکورہ ریڈیو اس ملازمہ کیلئے مکان خریدنے میں فنڈس جمع کرنے کیلئے بھی اپنا بھرپور تعاون پیش کررہا ہے۔ کیرالا کی ساکن شاہدہ کو ’’ہاؤس فار عید‘‘ پروگرام کا ونر ظاہر کیا گیا ہے جس کی لانچنگ ایمن سے کام کرنے والے چینل 101.3 کے ذریعہ عمل میں آئی جس کا مقصد یہ ہوتا ہیکہ کوئی بھی غریب نادار اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ایک یادگار عید منائے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہدہ متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 20 سال سے کام کررہی ہے اور اب تک کیرالا کا ایک بار بھی دورہ نہیں کیا ہے

کیونکہ اسے اپنے خاندان کے مختلف قرضہ جات کی ادائیگی کرنا ہے۔ بہرحال اپنی انتھک کوششوں کے بعد شاہدہ نے اپنے تمام قرضہ جات کی مکمل ادائیگی کا موقف حاصل کرلیا ہے اور اس نے یہ بات چیت ریڈیو جاکی ویساکھ کو بتائی۔ تو اس ریڈیو چینل کے جاکی نے اس کی کہانی فیس بک پر پیش کردی اور اس طرح سوشیل پر شاہدہ کی کہانی وائرل (ہرکس و ناکس کی رسائی) ہوگی۔ 2006ء میں اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی کے سلسلہ میں شاہدہ نے کیرالا کا دورہ کیا تھا اس کے بعد اپنے والد اور شوہر کے انتقال پر بھی وہ کیرالا نہیں جاسکتی تھی۔ بہرحال فیس بک پر شاہدہ کی کہانی ملائشیائی فلم اداکار سریش گوپی کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے شاہدہ سے وعدہ کرلیا کہ مکان کی تعمیر کیلئے اراضی خریدنے میں وہ اس کی مدد کریں گے۔ ریڈیوجاکی نے بتایا کہ سریش گوپی نے اسے دو لاکھ روپئے دیئے ہیں اور دوبئی کی گیلیریا انٹرٹینمنٹ نے تین لاکھ روپئے کی پیشکش کی ہے جبکہ ریڈیو کے دیگر سامعین بھی شاہدہ کی مدد کرنے ریڈیو اسٹیشن سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔