ہندوستانی مصنوعات پر خصوصی ڈیوٹی کے فوائد کو ٹرمپ نے کیابند

واشنگٹن۔ہندوستان کی محدود ٹریڈ پالیسی پر دباؤ کے بعد‘ مذکورہ وائٹ ہاوز نے جمعہ کے روز اعلان میں کہاہے کہ ملک کے اسپیشل مارکٹ کو امریکہ میں جی ایس پی پروگرام 5جون کے تحت روک دیاگیاہے۔

جمعہ کے روز ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ”مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ہندوستان نے مذکورہ امریکہ کو اس بات کا یقین نہیں دلایاکہ ہندوستان مناسب رسائی فراہم کرے گا“۔

دوسری شکل میں متبادل ردعمل میں حکومت ہند نے کہاکہ کچھ تجارتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کو امریکہ نے تسلیم نہیں کیا۔

کامرس محکمہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ”کسی بھی رشتہ میں بالخصوص معاشی معاہدوں میں‘اس میں کچھ معاملات ہیں جس میں وقت بہ وقت عام طور پر حل کیاجاتارہا ہے۔

ہم نے اس مسلئے کو دیکھا ہے کہ ایک حصہ کے طور پر مستقبل عمل میں امریکہ کے ساتھ رشتوں کو مضبوط کرنا ہے‘ دونوں جیسے معاشی اور لوگوں سے لوگوں تک۔ ہمیں یقین ہے کہ معاشی حالات میں رشتوں کو آگے بڑھائیں گے“۔ تاہم اس عمل کا اثر اہم نہیں ہوسکتاہے“۔