ہندوستانی فٹبال ٹیم کی ستائش

نئی دہلی ۔۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی وزیر کھیل وجے گوئیل نے قومی فٹبال کی تعریف کی ہے جس نے فیفا درجہ بندی میں گذشتہ دو دہوں کے دوران سب بہتر مقام حاصل کیاہے۔فیفا کی تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم 96 ویں مقام پر پہنچ چکی ہے جوکہ گذشتہ دو دہوں کے دوران قومی ٹیم کا سب سے بہتر اور مجوعی طورپر دوسرا بہترین مقام ہے۔اس خصوص میں وزیر کھیل گوئیل نے کہا ہندوستانی فٹبال اس وقت سنہری دور سے گذررہا ہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی کھلاڑیوں سے مطالبہ کیا ہے کو وہ کھیل پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کریں کیونکہ ٹیم کو ہنوز بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔وزیر نے مزید کہا ہے کہ ہم نے فیفا درجہ بندی میں بہتر مقام حاصل کیا اور ساتھ ہی ہم اے ایف سی میں فی الحال 12ویں مقام پر ہیں۔