ڈھاکہ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم ، فٹبال بال کوچ اسٹیفن کونسٹانٹن نے کہا کہ محض تساہل اور مستقل مزاجی کے فقدان کے باعث ساف سوزوکی کپ کے فائنل میچ میں مالدیپ کے ساتھ شکست سے دوچار ہوگئی اور سب کو مایوسی سے دوچار کردیا۔ ہفتہ کے روز سات مرتبہ چمپین رہ چکی ہندوستانی ٹیم 1-2 بمقابلہ مالدیپ شکست کھا گئی اور ہندوستانی ٹیم کے سارے کھلاڑی سوائے ایک کے 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں پر مشتمل تھی حالانکہ ابتداء ہی میں سری لنکا، مالدیپ اور پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرچکی تھی۔ ڈھاکہ میں ٹسٹ میچ کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے آج اسٹیفن نے کہا کہ ہماری ٹیم صلاحیتوں کے عدم استعمال کے باعث جو تجربہ کی کمی کے باعث ہوتا ہے، شکست سے دوچار ہوئی اور سیمی فائنل پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہماری ٹیم کی کارکردگی کا اظہار شروع ہوچکا تھا اور انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اس شکست سے ایک سبق حاصل کریں گے اور آنے والے مقابلوں میں اس طرح کی غلطیاں نہیں کریں گے لیکن کوچ نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی دو ہفتہ کارکردگی پر فخر کرتے ہیں۔ خاص طور پر آخری 10-12 دن کے کھیل نے ان کے سر کو فخر سے اونچا کردیا۔ ان کی کم سنی کے باعث آئندہ 6 تا 8 سال انڈین فٹبال ٹیم کیلئے زرین ثابت ہوں گے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کہیں کھلاڑی فاتر قمعی یا لاپرواہی کا مظاہرہ تو نہیں کئے تو انہوں نے ان ریمارکس کو سرے سے خارج کردیا۔