حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ہندوستانی سنیما کے سو سال کی تکمیل پر شہر حیدرآباد میں مونگ امیجس ، سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایکسلینس انا پورنا فلم اسکول اور اے پی ٹورازم ہندوستانی سنیما کے سو سال تقاریب کا اہتمام کرتے ہوئے ایک ماہ تک فلم فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں 14 فروری تا یکم مارچ مختلف علاقائی ، کلاسیکل و دیگر فلموں کی مختلف مقامات پر فری نمائش کی جائے گی ۔ علاقائی زبان کی پہلی فلم 14 فروری شام 5-30 بجے شنکرا بھرنم ( تلگو 1953 ڈائرکٹر کے وشواناتھ ) دکھائی جائے گی ۔ 15 فروری ، 11 بجے دن ، اجنترک 1958 ، بنگالی فلم ، 15 فروری 2 بجے دن مراٹھی فلم دیوول 2011 ، 16 فروری کو 11 بجے دن ملیالم فلم وناپرستم 1999 ، 16 فروری کو 2 بجے دن آسامی فلم فرنگوتی 1992 ، یہ تمام فلمیں اناپورنا فلم اسکول جوبلی ہلز حیدرآباد پر دکھائی جائیں گی ۔ اس طرح 22 فروری کو ’ دو بیگھے زمین 1953 ، ہدایت بمل راؤ ، 23 فروری کو شری 420 ( 1955 ) ہدایت راجکپور ، اور پتھر پنچالی 1955 ، ہدایت ستیہ جیت راے ، 24 فروری کو ’ کاغذ کے پھول ‘ 1959 ہدایت گرودت ، 25 فروری کو گائیڈ 1965 ، ہدایت وجئے آنند یہ تمام کلاسیکی فلمیں پریاتک بھون بیگم پیٹ حیدرآباد پر دکھائی جائیں گی ۔ 21 فروری کو فلم سیلولائیڈ میان 2012 ، ہدایت پرساد شیوندرا ڈونگر پور پرویو تھیٹر بنجارہ ہلز پر اور آخری فلم یکم مارچ کو ویل ڈن ابا 2010 ہدایت شیام بینگل سکندرآباد کلب پر دکھائی جائیں گی ۔ ان تمام فلموں کی فری نمائش کی جائیں گی ۔ جب کہ نشستیں محدود ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9849655363 ۔ 9849616063 ۔ 9849719995 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔