ہندوستانی شہری کو اندرون ایک ماہ ہندوستان واپس بھیجنے پاکستانی عدالت کا حکم

اسلام آباد ؍ پشاور ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی اعلیٰ عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہیکہ وہ ہندوستانی شہری حامد نہال انصاری جن کی تین سالہ سزائے قید ختم ہوچکی ہے اندرون ایک ماہ ہندوستان واپس بھیج دے۔ 33 سالہ انصاری جو ممبئی کے متوطن ہیں، پشاور سنٹرل جیل میں مقید ہیں۔ 15 ڈسمبر 2015ء کو پاکستانی عدالت نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ رکھنے پر تین سال قید کی سزاء سنائی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں غیرقانونی طریقہ سے داخل ہوئے تھے تاکہ اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کرسکیں جس سے آن لائن ان کی دوستی ہوگئی تھی۔