حیدرآباد ۔ /14 اگست (سیاست نیوز) فرضی دستاویزات کے ذریعہ ہندوستانی شناحت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 4 روہنگیائی مسلمانوں بشمول ایک خاتون اور ایک مقامی شخص کو بالاپور پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور شخص مفرور بتایا گیا ہے ۔ بالاپور پولیس کے مطابق وادی عمر شاہین نگر میں قیام پذیر روہنگیائی مسلمانوں نے دو مقامی افر اد کی مدد سے آدھار کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرلیا تھا ۔ پولیس نے 31 سالہ محمد الیاس ، 25 سالہ یاسمین بیگم ، 26 سالہ نورا راشد ، 22 سالہ مرشد عالم ساکنان شاہین نگر متوطن مینمار کے علاوہ 44 سالہ محمد بن عمر ساکن بارکس کو گرفتار کرلیا جبکہ 37 سالہ احسن ضیاء انصاری ساکن غازی بنڈہ مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے یو این ایچ سی آر کے شناختی کارڈز اور ایک لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ پولیس بالاپور نے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔