ہندوستانی شوٹرز ایشین گیمس کے فائنل رسائی حاصل کرنے میں ناکام اور کھیل سے باہر

پالیم بانگ ۔ /26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چاروں ہندوستانی شوٹرز آج ایشین گیمس کے فائنل دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ ہندوستانی شوٹرز شیراز شیخ اور انگدویر سنگھ کھیل کے دوسرے دن 110 اور 120 کے اسکور پر فائنل مقابلہ کے باہر ہوگئے ۔ کویت کے منصور الراشدی نے چین کے ڈی جن کو 4-3 سے ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے جملہ 52 شوٹس کھیلے جو ایشین گیمس کھیلوں کا نیا ریکارڈ ہے ۔ برانز میڈل کویت کے سیف المنصوری کے نام رہا ۔ خواتین شوٹرز میں گنے مت شیکھن اور رشمی راٹھور نے دسویں اور بارہویں راؤنڈ میں 111 اور 112 شوٹس بناکر ناکام رہے ۔ خواتین گولڈ میڈل تھائی لینڈ کی سوتیہ جیوچلامیٹ کے نام رہا اور چین کی سنگ وی سلور اور شمالی کوریا کی کم من جی برانز میڈل حاصل کئے ۔