ہندوستانی خواتین ورلڈ ٹی ٹی چمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی

کوالالمپور ، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کی ویمن ٹیم ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپیئن شپس کے مین ڈرا میں داخل ہوگئی جبکہ اُس نے آج سکنڈ ڈیویژن کے اپنے آخری گروپ میچ میں کروشیا کو 3-0 سے شکست دیدی ۔ ہندوستانی خواتین نے اس طرح گروپ جی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کی ۔ ہندوستان کی طرف سے منیکابترا ، ماؤما داس اور کے شامنی نے اپنے اپنے مقابلے جیتے ۔ نائجیریا پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک ہے ۔