نئی دہلی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کے بیرون ممالک دورے پر شاندار مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جیسا کہ اِس نے آئیرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ مقابلے میں 2-1 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین مقابلوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ ڈبلن میں منعقدہ اِس مقابلے میں کامیابی کے ساتھ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے سیریز پر قبضہ کرلیا ہے۔ جیسا کہ قبل ازیں اِس نے سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان آئرلینڈ کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے 18ویں منٹ میں سوندریا ینڈالا اور 20ویں منٹ میں سنیتا نے گول بنائے جبکہ میزبان ٹیم کیلئے نیکولا ایوانس نے گول کیا۔