ہندوستانی خاتون فٹ بال ٹیم 50ویں مقام پر پہنچ گئی

نئی دہلی ۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ویمنس فٹ بال ٹیم نے فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ایک مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے اب 50واں مقام حاصل کرلیا ہے اور اس طرح 175 ممالک کی ٹیموں کے درمیان یہ درجہ بندی ہوئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے اے ایف سی درجہ بندی میں بھی ایک مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے اب 11واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ ہندوستانی ٹیم ٹاپ 50میں جگہ بنائی ہے ۔

’پانی کا وقفہ ‘فیفا کو عدالت کی ہدایت
تیریسوپولیس۔21جون ( سیاست ڈاٹ کا م ) برازیلی عدالت نے فیفا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے مقابلوں کے دوران پانی کے وقفہ کو لازمی کردے اور یہ وقفہ اُس وقت لیا جائے جب درجہ حرارت 32ڈگری سلسیس (89.6فارن ہیٹ) کو پہنچ جائے ۔ واضح رہے برازیل میں ان دنوں موسم کافی گرم ہے اور ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔