پیرس ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی جاؤلین کودورنیرج چوپڑہ آج یہاں منعقدہ باوقار ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے میں اپنی بہترین مساعی کے تحت 84.67 میٹر تک پہونچتے ہوئے 10 مردوں کے مابین پانچواں قابل احترام مقام حاصل کیا ۔ 19 سالہ نیرج کا اب تک کا بہترین شخصی ریکارڈ 86.48 میٹر تھا ۔ لیکن پہلی کوشش میں 79.54 میٹر سے باری کا آغاز کرتے ہوئے تیسری کوشش میں 84.67 میٹر تک پہونچ گئے ۔ دوسری کوشش میں انہوں نے 81.32 میٹر دور تک جاؤلین پھینکا تھا ۔ تاہم عالمی جونیئر چمپئین نے مابعد کی دو کوششوں میں 78.9 میٹر اور 79.52 میٹر تک جاؤلین پھینکتے ہوئے پانچویں مقام پر اکتفا کیا ۔ جرمنی کے جوہانس وٹر 88.74 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ چک جمہوریہ کے جیکب واولچ نے 88.02 میٹر کے ساتھ سلور میڈل حاصل ہوا ۔ جرمن کے راس روہلر 87.23 میٹر کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے ۔ نیرج اب 6 تا /9 جولائی بھونیشور میں ہونے والے ایشین اتھلیٹکس چمپئین شپ مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔