ہندوستانی بچی دبئی شاپنگ میلہ کے بڑے کامیاب افراد میں شامل

دبئی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک 28 دن عمر کی ہندوستانی بچی متحدہ عرب امارات میں سونے اور ہیروں کے جواہرات مالیتی ایک لاکھ 40 ہزار درہم شاپنگ میلہ میں جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ نتیرا جناردھنن کو 39 ہزار امریکی ڈالر مالیتی نقد رقم 20 ویں دبئی شاپنگ فیسٹیول میں حاصل ہوا۔ نومولود کی پیدائش کا 28 واں دن منانے کچھ سونا خریدا گیا تھا-