ہندوستانی باکسنگ بستر مرگ پر : منو ج کمار

نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انتظامی نقائص کی بناء ریو اولمپکس میں میڈل سے محروم ہونے کے تلخ تجربے کے بعد منوج کمار نے کہا کہ ہندوستانی باکسنگ اس وقت بستر مرگ پر ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن سے معطل نہیں کیا جاتا تو یقینا وہ میڈل حاصل کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پری کوارٹر فائنل کے پہلے دور کا نتیجہ ان کے حق میںرہتا تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔ لائٹ ویٹ زمرہ کے باکسر منوج کمار کو ازبیکستان کے فضل الدین گبنازروف کے مقابلے شکست اُٹھانی پڑی۔ منوج نے کہا کہ انتظامی سطح پر چار سال سے جاری تعطل نے ریو میں ہندوستان کے مواقع کھو دیئے۔ ہندوستانی باکسرس گزشتہ آٹھ سال کے دوران پہلی مرتبہ ایک بھی میڈل حاصل نہیں کرپائے۔ 29 سالہ منوج کمار جن کا تعلق ہریانہ سے ہے، انہوں نے کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔