ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلس کی احتجاجی ریالی

واشنگٹن ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے تعلق رکھنے والے متعدد آئی ٹی پروفیشنلز نے احتجاجی ریالیوں کا اہتمام کرتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرین کارڈ کی اجرائی کا جو کام گذشتہ کچھ عرصہ سے زیرالتواء رکھا گیا ہے اس کی ’’فی ملک محدود کوٹہ‘‘ کو برخاست کرتے ہوئے یکسوئی کی جائے۔ نیوجرسی اور پنسلوانیا میں ان احتجاجی ریالیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شرکاء نے دریں اثناء امریکی حکومت پر الزام عائد کیا کہ گرین کارڈ کی اجرائی کا جو کام زیرالتواء پڑا ہے اس کی اصل وجہ ’’فی ملک محدود کوٹہ‘‘ مقرر کرنا ہے۔ اگر اس کوٹہ کو برخاست کردیا جائے تو پھر گرین کارڈ کی اجرائی میں تیزی پیدا ہوسکتی ہے۔