ہندوستانیوں کی حج درخواستیں مسترد

جدہ /3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اس سال فریضۂ حج کی ادائیگی کیلئے درخواست دینے والے ہندوستانیوں میں سے 3 لاکھ درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ ہندوستان سے 1.36 لاکھ عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔ ہندوستانی قونصل خانہ کے مطابق حرم شریف کی توسیع کے منصوبہ کے باعث ہندوستان کیلئے مختص کوٹہ میں 20 فیصد کی کمی سے کئی عازمین حج کی درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔