ہندوستان’نمبر4کون‘ کی الجھن میں نہ پھنسے:کپل دیو

نئی دہلی ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ فاتح سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کو انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کو جیتنا ہے تو اسے مڈل آرڈر کے بیٹسمینوں کے چکر میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ہندوستانی ٹیم اس وقت مڈل آرڈر خاص طور پر چار نمبر کے سلسلے میں الجھن کا شکار ہے۔ ہندوستان کے پاس موجودہ وقت میں چار نمبر پر کھیلنے کے لئے کئی کھلاڑی ہیں۔ آئی پی ایل کے ہر مقابلے کے بعد سابق کھلاری چار نمبر کے لئے وجے شنکر، اجنکیا رہانے، امباٹی رائیڈو اور سنجو سیمسن جیسے ناموں کی صلاح دے رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے بھی اس مقام پر پچھلے کچھ وقت میں کئی بیٹسمینوں کو آزمایا ہے اور ہنوما وہاری اور شیریئس ایر بھی اس مقام کی دوڑ میں شامل ہیں۔کپل نے چار نمبر کے سلسلے میں یہاں ایک تشہیری پروگرام میں 1983 کی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے ساتھ کھلاڑیوں کرشنامچاری سری کانت، روجر بنی اور سید کرمانی کے ساتھ کہا جدید کرکٹ کے دور میں کونسا بیٹسمین کس نمبر پر بیٹنگ کرے گا، میں اس میں یقین نہیں رکھتا اور کسی کو اس تعلق سے الجھن نہیں ہونی چاہیے۔ کھلاڑیوں کو مقابلہ جیتنے کی مقصد کے ساتھ کھیلنا چاہیے نہ کہ کس نمبر پر کھیلا جائے۔سابق کپتان نے کہا کہ چار نمبر پر بیٹنگ کے لئے بہت بحث ہوئی ہے لیکن اس نمبر پر بیٹسمین کا انتخاب حالات کے مطابق ہونا چاہیے۔
سندھو کو شکست ، سریکانت کوارٹر فائنل میں
کوالالمپور ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو ملایشین اوپن میں شکست ہوگئی جیسا کہ انہیں عالمی نمبر 10 سونگ جی یونگ کے خلاف 18-21 ، 7-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ حالانکہ انہوں نے پہلی گیند میں 13-10 کی سبقت بنالی تھی ۔ مردزمرہ میں 8ویں درجہ کے سریکانت نے ہائی لینڈ کے کھوسٹ کو راست سیٹوں میں 21-11، 21-15سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔