جکارتہ، 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں کی رائڈنگ مقابلہ میں اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمپنگ ذاتی اور ٹیم مقابلوں میں دو چاندی کا تمغہ حاصل کر لئے ۔فواد مرزا نے جمپنگ فائنل ذاتی مقابلے میں چاندی جیتا جبکہ مرزا، راکیش کمار، اشیش ملک اور جتندر سنگھ نے جمپنگ فائنل ٹیم مقابلے کا سلور جیتا۔مرزا نے سینور میڈکوٹ نام کے گھوڑے کے ساتھ فائنل میں 26۔40 کا اسکور کر دوسرا مقام حاصل کیا اور ملک کو سلور دلایا۔ پانچ سال کی عمر سے رائڈنگ سیکھ رہے مرزا نے 2014 میں گزشتہ ایشیائی کھیلوں میں اسی مقابلے میں 10 واں مقام حاصل کیا تھا۔ ان ایشیائی کھیلوں کا ان کا پہلا تمغہ ہے ۔ فواد اس کے ساتھ 36 سال کے بعد اس مقابلے میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ۔ مرزا کے پاس سونے کا تمغہ جیتنے کا شاندار موقع تھا۔ انہیں جمپنگ میں تمام رکاوٹوں کو بغیر کسی رکاوٹ کو گرائے پار کرنا تھا لیکن ان کے گھوڑے نے ایک رکاوٹ کو گرا دیا جس سے انہیں چار پنالٹی پوائنٹس ملے اور انہیں چاندی سے اکتفا کرنا پڑا۔طلائی جاپان کے یوشیاکي اووا کے نام رہا۔ انہوں نے بغیر کسی پنالٹی پوائنٹس کے 22۔70 کا اسکور کیا جبکہ چین کے ایلیکس ہوا نے 27۔10 کے اسکور کے ساتھ کانسی جیتاہندستان نے ٹیم مقابلے میں بھی دوسرا مقام حاصل کیا۔ مرزا، راکیش کمار، اشیش ملک اور جتندر سنگھ کی ٹیم نے 121۔30 کا اسکور کر سلور جیتا۔ جاپان نے اس مقابلے کا طلائی تمغہ بھی جیتا۔
جاپان کی ٹیم نے 82۔40 کے اسکور سے سونے اور تھائی لینڈ نے 126۔70 کے اسکور سے کانسی اپنے نام کیا۔ 26 سالہ مرزا نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ملک کو 36 سال کے بعد تمغہ دلایا ہے ۔ اگرچہ آخری مرحلے میں ایک رکاوٹ گرنے سے میرے ہاتھ سے سونا نکل گیا۔ہندستان نے اس کھیل کی تاریخ میں تین طلائی سمیت کل 10 تمغے جیتے ہیں۔ دلچسپ ہے کہ ہندوستانی رائڈنگ فیڈریشن نے پہلے ٹیم چنی تھی لیکن پھر منتخب ٹیم کو ہی غیر قانونی قرار دیا تھا۔ جون میں ہندستانی اولمپک یونین نے رائڈنگ ٹیم کو ٹیم سے ہٹا دیا تھا لیکن سات رکنی ٹیم کو بالآخر وزارت کھیل نے منظوری دے دی تھی۔