نئی دہلی19اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )کانگریس صدر راہول گاندھی نے ہندستان کے دورے پر آئے سری لنکاکے وزیراعظم رانل وکرم سنگھے کا خیرمقدم کیاہے اور انکے کامیاب دورے کی تمنا کی ہے ۔ گاندھی اور مسٹر وکرم سنگھے کے مابین جمعہ کو یہاں ملاقات ہوئی ۔اس دوران سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،ترقی پسند اتحاد کی چیئرپرسن سونیاگاندھی اور سابق مرکزی وزیر آنند شرما اور سری لنکا کی کابینہ کے کچھ ارکان موجود تھے ۔