ہندؤوں کو متحد کرو اور مسلمانوں میں نفاق پیدا کرو۔ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی

’’ ڈی این اے کے جائزے کے مطابق یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ‘ مسلمانوں اور ہندوؤں کو ڈی این اے ایک ہے ۔ ان تمام لوگوں نے مذہب تبدیل کیاہے‘‘
نئی دہلی۔بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج کہاکہ ہندوؤں کو متحد کرنے او رمسلم سماج میں نفاق پیدا کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئے۔

دہلی میںآج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے اس بات کا دعوی پیش کیاکہ ہندوستانی مسلمانوں کے اباو اجداد ہندو تھے۔بی جے پی لیڈر نے شیعہ وقف بورڈ کی بھی ستائش کی جس نے سپریم کورٹ میں یہ کہتے ہوئے حلف نامہ داخل کیاہے کہ ایودھیا کے متنازع مقام پر رام مندر کی تعمیر شروع کی جانی چاہئے۔سوامی نے کہاکہ ’’ہماری حکمت عملی ہندوؤں کو متحد کرنا اور مسلمانوں نے نفاق پیدا کرنا ہے۔

آپ خود دیکھ سکتے ہیں شیعوں نے کس طرح رام مندر کی تعمیر کے متعلق سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیاہے‘‘۔پچھلے ماہ شیعہ وقف بورڈ نے سپریم کورٹ نے مسجد کی تعمیر کے متعلق تجویز پیش کرتے ہوئے کہاتھا کہ مسلم اکثریتی علاقے کے قریب مسجد تعمیر کی جاسکتی ہے جومتنازع مقام سے دور ہو۔راجیہ سبھا رکن نے کہاکہ ’’ ڈی این اے کے جائزے کے مطابق یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ‘ مسلمانوں اور ہندوؤں کو ڈی این اے ایک ہے ۔

ان تمام لوگوں نے مذہب تبدیل کیاہے‘‘۔سوامی کے ریمارک پر مسلم دانشواروں نے سماج میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کا حصہ قراردیتے ہوئے مذمت کی۔مفتی مکرم احمد امام فتح پور مسجد دہلی نے کہاکہ’’وہ ایک الجھن کا شکار شخص ہے۔ کوئی بھی اس کو اہمیت نہیں دیتا۔

اس کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے۔ نہ پارٹی میں او رنہ ہی حکومت میں۔ اس پر کوئی ذمہ داری بھی نہیں ہے۔ وہ اس طرح کی باتیں صرف ذرائع ابلاغ کی توجہہ مرکوز کرنے کے مقصد سے کرتا ہے‘‘۔ چیرمن دہلی میناریٹی کمیشن ظفر الاسلام نے کہاکہ ’’ یہ ایک مجرمانہ حرکت ہے‘ پولیس کو اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘