ہند،پاک اور سری لنکا کی فتوحات

کوالالمپور۔4 جون(سیاست ڈاٹ کام) ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں پاکستان، ہندوستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر کامیاب آغاز کیا اور ہندوستان کے خلاف ملائیشیا کی ٹیم صرف 27رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ملائیشیا میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمن کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں عمدہ آغاز کیا۔ہندوستانی ٹیم نے ملائیشیاکو 142 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔ہندوستان نے متھالی راج کے ناقابل شکست 97 رنز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے 169 رنز بنائے جس کے جواب میں ملائیشیا کی ٹیم صرف 27رنز پر ڈھیر ہو گئی۔