ہم کسی سے خائف نہیں ،الیکشن کمیشن کا ادعا

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے شدید حملہ سے بے پرواہ الیکشن کمیشن نے آج نریندر مودی کی وارانسی میں ریالی کی اجازت سے انکار میں جانبداری برتنے کے اس کے الزامات مسترد کردیئے اور واضح کیا کہ وہ کوئی بھی شخص ،کسی بھی سیاسی پارٹی یا کوئی ادارہ سے اپنی ذمہ داری کی تکمیل کے دوران خائف نہیں ہوتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے یہاں عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں وارانسی ریٹرننگ آفیسر پرانجل یادو کے اقدام کی پُرزور مدافعت میں کہا کہ ان کا فیصلہ ماہرانہ رائے پر مبنی ہے اور بی جے پی کے مطالبہ کے مطابق انہیں ہٹا دینے کا امکان مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطح کے فیصلہ سے انحراف کی کوئی وجہ نہیں ہے۔