ہم غذا کیوں کھاتے ہیں ؟

غذا ہماری جسمانی نشوونما میں اہم کام انجام دیتی ہے۔ غذا مختلف نوعیت کی ہونی چاہئے کیونکہ جسم کو مختلف اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے مثلاً پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے۔ پروٹین سے مراد وہ غذا ہے جو ہمارے جسم میں نئی توانائی پیدا کرسکے۔ مثلاً انڈے، دودھ، مکھن، پنیر، گوشت، مچھلی وغیرہ۔پروٹین کے علاوہ غذا کا اہم حصہ نشاستہ بھی ہے۔ نشاستہ آلو، آٹا، چاول، چینی میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم کو نباتات کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کی تعداد اٹھارہ ہے۔ اس میں کیلشیم، فاسفورس، لوہا، تانبا، آیوڈین وغیرہ ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامنس بھی جسمانی نشوونما اور صحت کے لئے بہت اہم ہیں جبکہ پانی بھی اہم غذا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ غذا ہم صرف بھوک مٹانے ہی کے لئے نہیں کھاتے بلکہ جسم کو زندہ رکھنے کے لئے یہ بے حد ضروری ہے۔