ہم عوام کو یہ سمجھا نہ سکے کہ انہیں ہمیں کیوں ووٹ دینا چاہئے: کجریوال

نئی دہلی۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے کہا کہ ان کی جماعت عام آدمی پارٹی عوام کے سامنے یہ وضاحت نہ کرسکی کہ لوک سبھا انتخابات میں اسے ووٹ کیوں دیئے جانے چاہئیں۔ یہ بات کجریوال نے پارٹی کے ورکرس کے نام لکھے گئے اپنے کھلے مکتوب میں کہا۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کی قدموں تلے روند دینے والی شکست کے چند روز بعد خط لکھا۔ جریوال نے اپنی پارٹی کے ورکروں کی شاندار انتخابی مہم کی ستائش کرتے ہوئے کہاک ہ یہ مہم ملک کی ایک بہترین انتخابی مہم تصور کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’انتخابی نتائج ہماری توقع کے مطابق نہیں تھے الیکن کے بعد جو تجزیئے کئے گئے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری شکست کے دو اسباب تھے۔ پہلا سبب یہ تھا کہ جو ماحول سارے ملک میں پایا جاتا تھا اس نے دہلی کو بھی نہیں چھوڑا تھا۔ دوسرا سبب یہ تھا کہ عوام نے اس الیکشن کو مودی اور راہول گاندھی کے درمیان مقابلہ سمجھا اور اس کے مطابق ووٹ دیا۔ وجوہات چاہے کچھ بھی رہی ہوں ہم عوام کو یہ سمجھا نے سے قاصر رہے کہ اس بڑے اہم الیکشن میں ہمیں انہیں کیوں ووٹ دینا چاہئے۔‘‘