کولکتہ ۔ 8 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کی رواں سیریز میں پلے آف دعویداری سے محروم کنگس الیون پنجاب کے کوچ سنجے بانگر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اگرچہ پلے آف دعویداری سے محروم ہوچکی ہے لیکن ان کی ٹیم کو اپنی حریف کے مواقع ختم کرنے کی کوششوں سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ ان کی اس وارننگ نے کے کے آر کو چونکا دیا ہے ۔ گزشتہ سال کے رنراپس پنجاب کنگس الیون اپنی ٹیم میں ورلڈ کپ کی فتح میں شامل تین کھلاڑیوں کو رکھنے کے باوجود اس سال سب سے بڑا فلاپ ثابت ہوئی ہے کیونکہ اب تک کھیلے گئے 10 میچوں میں اس کو صرف دو میں کامیابی حاصل ہوسکی ہے ۔