ہم ابھی بھی دوست ہیں:لنزے

نیویارک۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ویمنز اسکیٹنگ چیمپئن لنزے وون نے کہا ہے کہ ٹائیگر ووڈزاور وہ اب بھی دوست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گولف کے سابق عالمی چیمپئن سے ٹیکسٹ پیغامات پر بات ہوتی رہتی ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ سینٹ اینڈریو اوپن میں ان کے دوست شاندار کارکردگی سے اپنا کھویا ہوااعزاز حاصل کریں۔ –