ہمیں اپنے غصے پر کیسے قابو پانا چاہئے ؟

انسان کا سماجی زندگی کے دوران ایسے لوگوں سے ضرور واسطہ پڑتا ہے جو تھوڑی سی بات پر اشتعال میں آجاتے ہیں یا پھر ہر وقت کچھ ناراض رہتے ہیں۔یہی وجہ ہوتی ہے کہ اکثر لوگ ایسے افراد سے زیادہ بحث نہیں کرتے اور اگر بحث ہوجائے تو پھر جھگڑا شروع ہوجاتا ہے ۔
جو بدمزگی کا باعث بنتا ہے ۔ لہذا ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  ایک اچھا ماحول تخلیق کیا جاسکتا ہے ۔ اکثر جھگڑے غلط فہمیوں کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں اور غلط فہمی دور کرنے کیلئے اس پر تھوڑی سی توجہ درکار ہوتی ہے ۔ اس لئے ناراض شخص کی بات کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہو اسے سناجائے ۔ اس سے آپ کو اس شخص کی بات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور اس شخص کے ساتھ زیادہ وقت گذارنے سے بھی بچ جائیں گے ۔