ہمنا آباد میں آتشزدگی کی واردات

ہمنا آباد۔ /25فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمناآباد میں کل رات آتشزدگی کی واردات پیش آئی تفصیلات کے مطا بق ہمناآباد کی قدیم تحصیل آفس کے پاس مین روڈ پر ٹین شیڈ سے بنی ہوئی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہہ سے آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اپنی چپیٹ میں بازو کے دو اور دوکانوں کو لے لیا جس کے نتیجہ میں تین دوکا نیں مکمل جلکر خاکستر ہو گئیںان تین دوکانوں میں ایک دوکان کے مالک محمد عتیق جو کے پا سپورٹ ایجنٹ ہیں انکی دوکان مکمل جل جا نے کی وجہہ سے کچھ لو گوں کے اصل دستا ویزات بھی جل گئے۔محکمہ آتش فروکے عملہ نے کڑی مشقت کے ذریعہ اس آگ پر قابو پا لیا۔جس جگہ پر یہ دوکا نیں موجود ہیں وہاں پر اکثرلاریاں بھی کھڑی ہوتی ہیں اچھی بات یہ رہی کے اس حادثہ کے وقت کو ئی بھی لاری وہاں نہیں تھی ورنہ کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا تھا۔ ہمناآباد پو لیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے مقام حادثہ کا معا ئنہ کیا۔