ہمناآباد۔26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمناآباد میں بلدیہ کی لا پرواہی سے گندگی عروج پر آگئی ہے جا بجا کچرے کے انبار پڑے ہو ئے ہیں ۔صفائی نہ ہو نیکی وجہہ سے ان کچروں سے تعفن پھیل رہا ہے۔صفائی کرنے والا عملہ کچرے کو جھاڑ کر آگ لگا رہا ہے جس سے فضائی آلو دگی ہو رہی ہے۔مسلم آبادی والی محلوں میں تو برائے نا م صفائی ہو رہی بلدیہ کے اس رویہ سے ایسا معلوم ہو رہا ہے کے مسلم محلوںسے تعصب برتا جا رہا ہے۔موجودہ وقت میں ہمناآباد بلدیہ پر کا نگریس پا رٹی کا قبضہ ہے،یہاں کی عوام کا یہ کہنا ہے کے ہمناآباد کے بنیا دی مسائل کو حل کرنے میں کا نگریس پارٹی ناکام ثابت ہو رہی ہے اور اپوزیشن پارٹی جو جنتا دل(ایس) ہے یہ بھی تعمیری اپوزیشن کا رول نبھا نے میں نا کام ہو رہی ہے۔اس ضمن میں ضلع انتظا میہ سے اپیل ہے کے وہ ہمناآبا دکے بنیا دی مسائل کی طرف تو جہ دے،اگر ہمناآباد کی عوام کے یہ مسائل حل نہیں کئیے جا تے تو یہاں کی عوام کواحتجاج کا سہارا لیناپڑے گا۔