ہمناآباد میں نئے ڈی،ایس،پی کی آمد

ہمناآباد /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ہمناآباد میں نئے ڈی،ایس،پی کی حیثیت سے دھر میندر کمار مینا نے آج جا ئزہ حاصل کیا اس سے پہلے امر ناتھ ریڈی نے دو سال سے یہاں پر ڈی،ایس،پی کی حیثت سے خد مات انجام دئیے ہیں اب انکا تبادلہ ہو گیا ہے۔انکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔محکمہ پولیس کی جا نب سے کل شام میں انکی واداعی تقریب اور نئے ڈی ،ایس،پی دھرمیند کمار مینا(آئی،پی،ایس) کی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ۔محکمئہ پو لیس کے تمام اعلیٰ عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔ہمنا آباد کے معزز شہریوں نے امرناتھ ریڈی کو وادع کیااس موقع پر انکی شال پوشی و گل پوشی کی گئی او ر ساتھ ہی نئے ڈی،ایس ،پی کی بھی شال پو شی اور گل پو شی کی گئی۔