ہمناآباد میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

ہمناآباد 6 جون (ای میل )ہمناآباد میں نئے تعلیمی سال برائے 2014تا2015کا آغاز ہو چکا ہے۔دو مہینے کی لمبی تعطیل کے بعد طلباء نے پھر سے اسکول کو جا نا شروع کر دیا ہے۔نئے داخلوں کا بھی آغاز ہو چکا ہے، نجی اسکولوں کی بھر مار ہو چکی ہے ۔ موجودہ وقت میں بیشتر تعلیمی ادارے تعلیم کو تجا رت کا ذریعہ بنا کر بیٹھے ہو ئے ہیں،ڈونیشن کے نام پر اولیاء طلباء سے من ما نی رقم وصولی جا رہی ہے،بات ڈو نیشن پر ہی ختم نہیں ہو تی نجی اسکول انتظامیہ کتا بیں ،کا پیاں،اسکول ڈریس،اور جوتے موزے بھی فروخت کرنے لگے ہیں،یہ تمام چیزیںبازاری قیمت سے زیادہ پر فروخت کر رہیں ہیں نجی اسکولس۔اولیاء طلباء سے فیا زیادہ وصول کرنے کا ایک اور طریقہ مل گیا ہے،کچھ نجی اسکول اسمارٹ کلاس کے نام پرفی طالب علم ہزار روپئیے زائد وصول رہے ہیں۔اسمارٹ کلاس کے نام پر فیس تو وصولی جا رہی ہے مگر سال میں کچھ دن ہی یہ کلاس چل رہی ہے وہ بھی طلباء کو کوئی نظم یا کارٹون ہی بتایا جا رہاہے۔واضح ہو کے اسمارٹ کلاس کو پڑھانے کے لئیے اسمارٹ تعلیم کا اُستاد ہو نا لا زمی ہے،اولیاء طلباء کا یہ فرض بنتا ہے کے اگر وہ اسمارٹ کلاس کی فیس ادا کر رہے ہیں تو پہلے یہ جا نچ لیں کے اُس اسکول میں کیا اسمارٹ کلاس کاکوئی ماہر اُستاذہے بھی کے نہیں۔