ہمناآباد ۔ 30 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد میں مرکزی حکو مت کی نئی ٹرانسپورٹ پا لیسی کے خلاف محکمہ آر،ٹی ،سی کی یو نینوں کی جانب سے ایک روزہ بند کا اعلان کیا گیا تھاجو مکمل کامیاب رہا صبح سے روڈپر سے بسیں غائب دیکھی جسکی وجہہ سے مسافرین کو مشکلات کا سامنہ کر نا پڑا،لمبی مسافت والی بسیں جو دیگر ریاستوں سے آتی ہیں صرف انکو ہی آگے جا نے دیا گیا۔ کسی امکانی حادثہ کو روکنے کیلئے احتیاط کے طور پر بس اسٹانڈ میں پو لیس فورس کو متعین کیا گیا تھا۔اس بند کا فائدہ نجی گاڑیوں کے ما لکین نے بھر پور فائدہ اُٹھا یا۔واضح ہو کے مرکزی حکو مت کی نئے ٹرانسپورٹ قانون کے خلاف یہ احتجاج منظم کیا گیا تھا اس قانون کے تحت کسی بھی سڑک حا دثہ میں اگر کسی کی موت ہوتی ہے تو گاڑی چلا نے والے پرایک لاکھ روپئے جرمانہ اور چار سال کی قیدکی تجویز رکھی گئی ہے ،اگر کسی بچے کی موت ہوتی ہے حادثہ میں تو جرمانہ تین لاکھ اور سات سال کی قیدہو گی۔ اس نئے قانون کی ملک بھر میں مخالفت کی جارہی ہے۔