ہمناآباد /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد میں کل شام اچانک طوفانی بارش جو کچھ دیر ہو ئی اسکے بعدسارے شہر میں گندگی دیکھنے کو ملی۔نالیوں کی عدم صفائی کی وجہہ سے نالیوں کی گندگی روڈ پر بہنے لگی جسکی وجہہ سے راہ چلتے راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔تعلقہ پنچایت آفس کے سامنے روڈ نہ ہو نیکی وجہہ سے برسات کا پانی گڈھوں میں ٹھہرنے کی وجہہ سے کیچڑ میں اضافہ ہو رہا ہے،اس آفس سے چند قدم کی دوری پر ہمناآباد بلدیہ کا آفس موجود ہے،بلدیہ سے چند قدم کی دوری پر یہ حال ہے تو سارے شہر کی حالت کا اندازہ خو بخود سمجھ میں آجا تا ہے۔واضح ہو کے اس علاقہ میں بیشتر سرکا ری دفاتر موجود ہیںجیسے ٹرافک پو لیس اسٹیشن،بنک،تعلقہ پنچایت آفس،قدیم تحصیل آفس،عدالت،جسکی وجہہ سے عوام کی اکثریت کا یہاں سے گذر ہو تا ہے۔گندگی کی وجہہ ہر کسی کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔
٭٭٭