ہمناآباد ۔ 22اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد میں ان دنوں موسم شدید گرم ہو گیا ہے جسکی وجہہ گرمی میں کا فی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔گرمی کی شدّت کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کے یہ گرما کا موسم ہے۔موسم باراں کا مہینہ شروع ہو کر تین مہینے ہو گیا ہے لیکن بہت کم مقدار میں بارش ہو ئی ہے ۔کم بارش کی وجہہ سے کسان پریشان ہیں تو چارے کی قلت کی وجہہ سے بے زبان جا نور بھی پریشان ہو گئے ہیں۔گرمی کے قہر کے ساتھ ہمناآباد کے لو گوں کو بجلی کی قلت کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔وقفہ وقہ سے بجلی کا غائب ہو جا نا روز کا معمول بن چکا ہے۔بجلی کی اس آنکھ مچولی کی وجہہ سے کا روباری سرگر میاں بھی متا ثر ہو رہی ہیں۔ہمناآباد کے عالم دین حافظ فیاض صاحب قاسمی نے ہمیں بتا یا کے بارش روکنے کی اہم وجوہات جو ہیں اُس میںگناہوں کا عام ہونا، بے پر دگی کھلے عام ہو نا ،اولاد کا اپنے ماں باپ کا نافرمان ہونا،زکواۃ کا صیح آدا نہ کرنا ہیں ۔انہوں نے اہلیان ہمناآباد سے گذارش کی ہے کے وہ بارش کے لئیے دوعائوں کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کریں۔اگر اور کچھ دن بارش نہیں ہو تی ہے تو ہمناآباد میں بارش کے لئیے نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے گا۔