ہمناآباد ۔28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد میں کل رات جیسے ہی سابق صدر جموریہ وبھارت رتن اے،پی،جے،عبدالکلام کے انتقال کی خبر عام ہو گئی اسکے ساتھ ہی ایک غم کا ماحول دیکھنے کو ملاآج صبح ہمناآباد کے بیشتر تعلیمی ادرے بند دیکھے گئے ہمناآباد کے اہم چوراستہ امبیڈکر چوک پر ان کی ایک بڑی سی تصویر لگائی گئی جہاں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے نما ئندے،تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور دیگر مختلف سماجی نما ئندوں نے انکی تصویر پر عقیدت کے پھول نچھا ور کئیے۔ہمناآباد کے علماء کی جا نب سے مولانا محمد شکیل فلاحی نے تعزیتی بیان دیتے ہو ئے کہا کے ہمار ملک آج ایک بہترین شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ہمارے اس ملک کو نیوکلیئر طا قت کا حامل بنا نے میں سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کا بہت بڑاکردار رہا ہے اسکے علاوہ یہ اپنی صاف شبیہ کے لئیے جا نے جا تے تھے انکے انتقال سے ہندوستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،ا نکے علاوہ سیا سی قا ئدین جیسے رکن بلدیہ سید یا سین علی،رکن بلدیہ سید کلیم اُﷲ،ہمناآباد یوتھ کا نگریس کے صدر محمد ریحان،صدر بلدیہ احمد معین الدین (افسر میاں)،محمد پرویز جنتادل (ایس) ،سماجی کارکن سید فیروز (فرو ٹ چنٹ)،محمد تبریز(مجلسی قائد) اور یہاں کے اردو صحافی حضرات سید رضوان،سید اسد اُﷲ مجاہد ،قاضی مجیب الدین نے انکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔