ہمنا آباد ۔ 3 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد کی بی بی گلی کے رکن بلدیہ محمد ناصر خان کی خصوصی دلچسپی کی جا نب سے بی بی گلی کے دویتیم نوجوانوں کو ایس،جی، ایس، آر،وائیS.G.S.R.Y))اسکیم کے تحت دو 02) ) پیسنجیر آٹو رکشاء منظور ہو گئے ۔اس اسکیم کے تحت حکومت کی جا نب سے 35%رقم کی سبسیڈی دی جا رہی ہے۔رکن بلدیہ منتخب ہو نے سے پہلے محمد ناصر خان نے یہ بات کہی تھی کے وہ بیروزگار نوجو انوں کے روزگار سے جڑُنے کی بھر پور کوشش کریں گیںاس بات کو انہوں نے سچ ثابت کر دکھایا۔اسکے علاوہ بلدیہ سے جو بھی اسکیم مستقبل میں آئی گی اُس اسکیم کا وہ فائدہ پہنچائیں گیں اپنے وارڈ کے مستحق لوگوں میں۔آج ایک سادہ تقریب میں آٹوکی چابیاں دونوں نوجوانوں کے حوالے کی گئیں۔