ہمناآباد میںبی جے پی کی ممبر سازی

ہمناآباد /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد میںبی ،جے ،پی کی جانب سے ممبر سازی کا آغاز کیا گیا،اس مہم کا آغازسُبھاش کلور سابق رکن اسمبلی ہمناآباد نے کیا۔ ملکی سطح پر بھا رتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 1نومبر سے پورے ہندوستان میں ممبر شپ کا کام جاری ہوا ہے، موبائیل فون کے ذریعے بھی ایس،ایم،ایس بھیج کر ممبر بنایا جارہاہے۔یہ مہم فروری تک جاری رہے گی۔آج ہمناآباد بس اسٹانڈ میں 600ممبرس،راجیشور میں300 ،چٹگوپہ میں400 ممبرس بنائے گئے۔ آنیوالے دنوں میں کالجوں، گھروں اور دیگر محکموں تک پارٹی کے ورکرس پہنچ کر ممبرس بنائے گیں۔جس کے بعد 1 مارچ 2015کو ممبرس کے شناختی کارڈ فراہم کئے جائینگے۔ممبرس کا آن لائن راجشٹر یشن ہوگا۔اس موقع پرشوانند منٹھالکر(ضلعی جنرل سکریٹری)،تعلقہ صدر سوریہ کانت مڑپتی،رمیش کلور،محمد تحسین ناگوری،ملکاآرجن پاٹل،نورلااسلام اور دیگر پارٹی کے ورکرس موجود تھے۔