ہمناآباد کے موضع گورم پلی میں پارک بنانے کا فیصلہ

ہمناآباد /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد کے موضوع گورم پلی میں37 ایکڑ پر پارک بنا یا جا ئے گا یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی رآج شیکھر پاٹل نے صحا فیوں سے بات کرتے ہو ئے کہی۔گلبرگہ میں چیف منسٹر کی صدارت میں ،کا بینہ کی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا،اس پارک کی تعمیر کے لئیے رکن اسمبلی نے چیف منسٹر سدار میا سے نمائند گی کی تھی جسکو کا بینہ نے منظوری دے دی ہے بہت جلد اسکا کام شروع کیا جا ئے گا۔گلبرگہ میں منعقد کی گئی کا بینہ کی میٹنگ میں حیدرآباد کرناٹک علا قہ پر خصوصی تو جہ دی گئی ہے اس بات کے لئیے انہوں نے چیف منسٹر کا شکریہ اداکیا۔رکن اسمبلی آج ہمناآباد تعلقہ پنچایت آفس میں استھائی سمیتی کے صدر بابو ٹائیگر کے آفس کے افتتاح کے بعد صحا فیوں سے خطاب کیا۔اس پارک کی تعمیر سے ہمناآباد کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔رکن اسمبلی کی اس کا میاب نمائندگی پر سئینر کانگریسی واقلیتی قائد احمد معین الدین نے انکو مبارک باد دی۔اس موقع پر مرزا واحد بیگ، سید فیاض علی، جگنا تھ ریڈی،مانک ریڈی اور دیگر حضرات شامل تھے۔