بیدر۔29؍اکتوبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔رکن اسمبلی ہمناآباد مسٹر راج شیکھر پاٹل کی کمزور گرفت کی وجہ سے مجلسِ بلدیہ کے عہدیداران کی عدم دلچسپی کے باعث ہمناآباد شہر میں صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کیلئے ہمناآباد شہر کی عوام بارہا توجہ دلانے کے بعد بھی صفائی کا نظام بہتر نہیں ہو پایا۔جگہ جگہ کچرے کے انبار اور بنیادی سہولیات پر عدم دلچسپی سے شہر ہمناآباد بلدیہ کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمناآباد مجلس بلدیہ میں ’’کام ختم پیسہ ہضم نتیجہ صفر کا برابر ‘‘۔کئی ٹینڈرس پر عمل آوری صرف کاغذی سطح پر ہورہی ہے۔عوام سے سہولیات کیلئے ٹیکس لیا جاتا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ بنیادی ہولیات سے عوام کو محروم رکھا جاتا ہے ۔ شہر ہمناآباد کی ترقی کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے جانب سے جو بھی گائیڈ لائنس ٹائو ن آئنڈ کنٹری پلاننگ و ماسٹر پلان 2021 کے تحت جاری کی گئی ہیں اُسکو مکمل طور پر عمل میں لایا جائے ۔ عوام نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ماہ ِستمبر2014-15 کے درمیان جو آمدنی و خرچ بتایا گیا ہے اُس میں بہت سی دھاندلیاں کی گئی ہیںاِ س کے ساتھSFC فنڈکی مکمل جانچ ہو نی چاہیئے۔ہمناآباد میں جاری غیر قانونی تعمیرات کی روک تھا م اور سراکاری زمینوں پر سے ناجائز قبضہ جات کو ہٹانے کے کیلئے ریزولیشن بنایا گیا تھا اس میں کچھ بھی عمل آوری نہیں ہو ئی غیر قانونی تعمیرا ت زوروں میں چل رہے ہیں پھر ایسے میں جنرل باڈی میں ریزولیشن پاس کر نے کا کیا جواز رہ جاتا ہے۔اگر ہمناآباد کے رکن اسمبلی اور ضلع انتظامیہ کی اس طرح کی خاموشی رہتی ہے تو آئے دن ہمنادآباد کی عوام بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔